کھیل

دوسراٹیسٹ،پاکستان کی ٹیم میں 2 تبدیلیوں کا امکان

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان گال میں اتوار کو دوسرا ٹیسٹ میچ کھیلا جائے گا۔

پاکستان کی ٹیم میں دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے دو تبدیلیوں کا امکان ہے۔ پہلے ٹیسٹ میچ میں انجری کا شکار شاہین شاہ آفریدی کی جگہ بائیں ہاتھ کے اسپنر نعمان علی کی شمولیت متوقع ہے۔

سابق کپتان اظہر علی کی جگہ فواد عالم کو ٹیم میں شامل کیا جائے گا۔ اظہر علی کی کارکردگی پہلے ٹیسٹ میچ میں غیرمتاثر کن رہی تھی۔

پاکستان کے ہیڈکوچ ثقلین مشتاق نے کہا ہے کہ شاہین شاہ کی غیرموجودگی سے پاکستان ٹیم کو فرق پڑے گا۔

دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں پاکستان کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔ آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں اس وقت پاکستان تیسرے اور سری لنکا چھٹے نمبر پر ہے۔

پاکستان کی ٹیم میں امام الحق،عبداللہ شفیق،بابر اعظم،فوادعالم،سلمان علی آغا،محمد رضوان،محمد نواز،نعمان علی،یاسرشاہ،نسیم شاہ اور حسن علی شامل ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button