بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہیگا۔محکمہ موسمیات
کوئٹہ: بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہیگا۔ تاہم لسبیلہ، خضدار، سبی، قلات، کوہلو ، زیارت، ہرنائی ،بارکھان، آواران ،تربت اورگردونواح میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
کوئٹہ میں موجودہ درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ، کوئٹہ میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کاامکان ۔ خضدار میں موجودہ درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ۔
خصدار میں آج زیادہ سے زیادہ 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ بلوچستان کے ساحلی علاقہ گوادر میں درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ۔ سبی میں موجودہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ۔ سبی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان۔