منال ریسٹو رنٹ گرانے کا سرکاری حکم جا ری نہیں ہوا:زرتاج گل

0 38

اسلام آباد:  وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ مارگلہ ہلز نیشنل پارک میں قائم مونال ریسٹورنٹ گرانے کیلئے اب تک سرکاری طور پر کوئی حکم نامہ جاری نہیں ہوا۔ اس حوالے سے ان سے غلط طور پر معلومات منسلک کی گئی ہیں۔ فیڈرل کیبنٹ اور موجودہ حکومت کی یہ رائے ہے کہ مارگلہ ہلز نیشنل پارک میں ہر قسم کی تعمیراتی اور کمرشل سرگرمیوں پر مکمل پابندی ہونی چاہئے۔ چیف جسٹس سپریم کو رٹ نے کہا تھا کہ موجودہ کمرشل اور تعمیراتی سرگرمیاں مار گلہ ہلز نیشنل پارک کی روح کے خلاف ہیں اور ان کو مکمل طور پر بند ہونا چا ہئے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.