مقبوضہ کشمیر :جھڑپیں ,3 نوجوان شہید ,4 بھارتی اہلکار ہلاک

0 26

سرینگر،جموں، نیویارک ; بھارتی فوج نے ریاستی دہشتگردی کی تازہ کارروائی میں فائرنگ کرکے 3کشمیری نوجوانوں کوشہید کردیا جبکہ فائرنگ کے واقعہ میں4بھارتی سکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے ۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق (صفحہ4بقیہ نمبر5) بھارتی قابض فوج نے مقبوضہ کشمیرکے ضلع بارہ مولا کے علاقے کریری میں نام نہاد سرچ آپریشن کیا ، جس کے دوران داخلی و خارجی راستوں کو بند کرکے گھر گھر تلاشی لی گئی۔ سکیورٹی فورسز نے ایک باغ میں جھڑپ کے دوران 3کشمیری نوجوانوں کو گولیاں مار کر شہید کردیا گیا جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک فوجی ہلاک اور 1 زخمی ہوگیا۔ٹائمز آف انڈیا کے مطابق ڈی جی پی دلباغ سنگھ نے سرینگر میں پریس کانفرنس میں بتایا کہ شہید ہونے والو ں میں انتہائی مطلوب کمانڈر سجادعرف حیدرعرف راجہ شامل ہے جوکشمیری نوجوانوں کو عسکری جماعتو ں میں شامل کرنے کا انچارج تھا۔ اس کے ساتھیوں کی شناخت پٹن کے علاقے اندرگام کا رہائشی نوجوان عنائت اللہ اورعثمان کے نام سے ہوئی ہے ۔ علاقہ مکینوں نے نوجوانوں کی لاشوں کو سڑکوں پر رکھ کر قابض بھارتی فوج کی جارحیت کیخلاف شدید احتجاج کیا اور جدوجہد آزادی کشمیر کے حق میں نعرے بازی کی۔ کشمیر پولیس چیف وجے کمارنے رائٹرز کوبتایا کہ قبل ازیں کشمیری نوجوانوں نے بارہ مولاکے علاقے ٹنڈم میں سکیورٹی چیک پوسٹ پرحملہ کیا تھا ، فائرنگ کے تبادلے میں ایک بھارتی پولیس اہلکار اور پیراملٹری سنٹرل ریزرورپولیس فورسز کے دو اہلکار ہلاک ہوگئے ۔ ہلاک ہونیوالوں میں ایس پی او مظفراحمد،کانسٹیبل خورشید خان اورلوکش سودھرشن شرما شامل ہیں۔ادھر کولگا م میں فائرنگ کے تبادلے میں ایک اہلکا ر شدید زخمی ہوگیا۔ سکیورٹی اداروں نے پلوامہ میں پل کے نیچے نصب بم کوناکارہ بنا دیا۔ علاوہ ازیں حریت کانفرنس کی اپیل پر 18جولائی کو جنوبی کشمیر میں ماورائے عدالت 3بے گناہ مزدوروں کی ہلاکت پر کل مکمل ہڑتال ہوگی۔ ادھرا نسانی حقوق کی عالمی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے بھارتی حکومت سے کہا ہے کہ بھارتی فورسز کے ہاتھوں3 شہریوں کی ماورائے عدالت قتل کی آزادانہ غیر جانبدارانہ تحقیقات کرائی جائے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.