
چمن : پاک افغان سرحدی شہر چمن میں ایس او پیز کے تحت اسکولوں میں تعلیمی سلسلہ شروع ہوگیا ہے ، گورنمنٹ ہائی اسکول چمن میں طلباءکو مکمل طورپر ایس او پیز پر تعلیم دلایاجارہاہے ان میں نئے نصاب تعلیم کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے ۔ تفصیلات کے مطاق گورنمنٹ ماڈل ہائی اسکول چمن میں تعلیم کاسلسلہ پرنسپل اسکول محمدانور صاحب کی نگرانی میں تعلیم کاسلسلہ جاری ہے جومکمل طورپر کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر طلباءکو مکمل طورپر ایس او پیز پر عمل درآمد کرنے کا پابند کیاگیاہے جبکہ اس کے ساتھ ساتھ طلباءمیں نئے نصاب تعلیم کے کتابیں بھی تقسیم کی جارہی ہیں اسی طرح اساتذہ کو بھی ماسک پہن کر اور ان کو ہینڈ واش سے ہاتھ دھونے کے ساتھ ساتھ طلباءکو دور دور بٹھانے کا مکمل پابند کیاگیاہے ۔ تعلیم کاسلسلہ جاری رکھنے کیلئے مختلف حکومتی پالیسیز کو جاری رکھا جائے گا اور انشا ءاللہ طلباءکا وقت ضائع نہیں کیاجائے گا ۔




