اہم خبریںبلوچستان

حکومت بلوچستان کاتمام سرکاری گاڑیوں میں ٹریکر سسٹم لگانے کا فیصلہ

کوئٹہ: حکومت بلوچستان نے بلوچستان میں تمام سرکاری گاڑیوں میں ٹریکر سسٹم لگانے کا فیصلہ کرلیاہے ۔اس سلسلے میں محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ حکومت بلوچستان کی جانب تمام محکموں کے سیکرٹریز اور ڈویژنل کمشنرز کو مراسلہ جاری کردیاہے جس میں کہاگیاہے کہ صوبائی حکومت کی جانب سے بلوچستان میں تمام سرکاری گاڑیوں میں ٹریکر سسٹم لگانے کا فیصلہ کیاگیاہے لہٰذاءاس سلسلے میں تمام متعلقہ حکام اپنی رپورٹ جمع کرائیں بصورت دیگررپورٹ جمع نہ کرنے والوں کے خلاف وزیراعلیٰ بلوچستان کو مزید کارروائی کیلئے لکھاجائےگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button