
کوئٹہ: وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے ایئرپورٹ روڈ کی خوبصورتی میں اضافہ کے لئے جاری ترقیاتی منصوبے کا معائنہ کیا، کمشنر کوئٹہ ڈویژن نے اس موقع پر وزیراعلی کو منصوبے کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ منصوبے کا تقریبا اسی فیصد کام مکمل کرلیا گیا ہے جس میں فینسگ، لائٹس، ٹف ٹائلنگ اور شیڈز سمیت لوگوں کے بیٹھنے کے لئے نشستوں کی تنصیب شامل ہے، وزیراعلی نے تعمیراتی معیار کا جائزہ لیتے ہوئے اسے مزید بہتر کرنے، نجی شعبہ کے اشتراک سے کھانے پینے کی اشیا کے اسٹال لگانے اور لائٹس کے ٹاوروں کی تنصیب کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ منصوبے کی تکمیل سے نہ صرف ایئرپورٹ روڈ کی خوبصورتی میں اضافہ ہوگا بلکہ لوگوں کو بہتر تفریح کے مواقع بھی ملیں گے اور انہیں ایک خوشگوار تبدیلی کا احساس ہوگا۔




