شوگر انکوائری کمیشن اور رپورٹ کالعدم قرار
سندھ ہائیکورٹ نے شوگر ملز مالکان کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے شوگر انکوائری کمیشن اور انکوائری رپورٹ کو کالعدم قرار دے دیا۔ سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس کے کے آغا اور جسٹس عمر سیال نےدلائل مکمل ہونے پرفیصلہ محفوظ کیا تھا جسے آج سنایا گیا ہے۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں متعلقہ اداروں کو چینی کی قلت اورقیمتوں میں اضافے سے متعلق آزادانہ نئی تحقیقات کرنے کا حکم بھی دیا ہے۔ سندھ ہائیکورٹ نے اپنے حکم میں کہا کہ نیب، ایف آئی اے اور دیگر ادارے آزادانہ اور قانون کے مطابق تحقیقات کریں۔ واضح رہے کہ شوگر ملز مالکان نے شوگر انکوائری کمیشن کی تشکیل اور رپورٹ کو چیلنج کیا تھا