بلوچستان: اپوزیشن کا رکن اسمبلی کی گاڑی پر فائرنگ کرنے والوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ

0 31

بلوچستان کی اپوزیشن جماعتوں نے رکن صوبائی اسمبلی زابد ریکی کی گاڑی پر فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کردیا۔

بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں نے پریس کانفرنس کی کی پریس کانفرنس کی اور کہا کہ رکن صوبائی اسمبلی زابد ریکی کی گاڑی پرفائرنگ کی مذمت کرتےہیں۔

ملک نصیر شاہوانی کا کہنا تھا کہ رکن اسمبلی پر فائرنگ کا مطلب تو یہ ہوا کہ کوئی شہری بھی محفوظ نہیں ہے۔ اپوزیشن رہنما نے مطالبہ کیا کہ زابد ریکی پر فائرنگ کرنے والوں کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔ ملک سکندر ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ رکن اسمبلی زابد ریکی پر حملے کی تحقیقات کی جائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.