ٹینس سیزن کا آغاز ہوتے ہی بڑا اپ سیٹ ہو گیا
سڈنی : ٹینس سیزن کا آغاز ہوتے ہی بڑا اپ سیٹ ہو گیا اورسڈنی انٹرنیشنل کپ کے ویمن سنگلز میں رینک 75 کیرولین گارشیا نے کم عمر ترین چیمپئن ایما راڈوکانو کو دو صفر سے ہرا کر آؤٹ کر دیا ۔
کیرولین گارشیا اور ایما راڈوکانو کے مابین یکطرفہ میچ کا سکور چھ صفر اور سات ایک رہا ۔
ایک اور میچ میں سڈنی انٹرنیشنل کے پہلے راؤنڈ میں تنزانیہ کی اونس جیبئر نے وائلڈ کارڈ انٹری پانے والی آسٹریلوی حریف آسترا شرما کو ہرا دیا اور صنف نازک کے یکطرفہ میچ کا سکور چھ ایک اور چھ تین رہا ۔