چمن: مال روڈ پر دھماکا، 3 افراد جاں بحق، 12 زخمی
چمن میں مال روڈ پر دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 12 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ اسپتال انتظامیہ کے مطابق 10زخمیوں کی حالت نازک ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے سے متعدد موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ ایس ایچ او نے بتایا کہ دھماکا خیز مواد موٹرسائیکل میں نصب تھا، دھماکا ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا۔ پولیس کی اضافی نفری بھی مال روڈ پہنچ گئی ہے۔