اہم خبریںبلوچستان

بلوچستان میں کورونا کے مجموعی مریضوں کی تعداد16055 :دو مریض انتقال کرگئے

کوئٹہ :  بلوچستان میں کورونا وائرس کے چودہ نئے کیسز سامنے کے بعد صوبے میں کورونا کے مجموعی مریضوں کی تعداد16055 ہوگئی صوبے میں 48گھنٹوں کے دوران کورونا کے دو مریض انتقال کرگئے محکمہ صحت بلوچستان کی جاری رپورٹ کے مطابق ہفتہ کے روزصوبے میں 423افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے ان ٹیسٹ کے نتیجے میں صوبے کے 3اضلاع سے14نئے کیسز سامنے آئے جس کے بعد صوبے میں ابتک کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 16 ہزار55ہوگئی۔ رپورٹ کے مطابق چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا میں مبتلا 3 مریضوں کے صحت یاب ہونے کے بعدصوبے میں صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 15ہزار683ہوگئی ، صوبے میں کورونا کے ایکٹو مریضوں کی تعداد218رہ گئی ہے جبکہ 690 افراد کے کورونا ٹیسٹ کے نتائج آنا ابھی باقی ہیں۔ محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں کوروناوائرس میں مبتلا ایک اور مریض کے انتقال کے باعث جاں بحق مریضوں کی تعداد154 ہوگئی محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق ٹیسٹ کٹس کی کمی کے باعث ہفتے کو بھی صوبے کے تعلیمی اداروں میں کورونا ٹیسٹ نہیں ہوسکے محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق کوئٹہ میں 24گھنٹوں کے دوران کورونا کے 318ٹیسٹ کئے گئے دوران کوئٹہ میں کورونا کے10مریض سامنے آئے ،کوئٹہ میں کورونا کی شرح 3.1 فیصد رہی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button