
کوئٹہ: کوئٹہ کے علاقے سورینج کی کوئلہ کان میں گیس بھرنے کے باعث دم گھٹنے سے دو کان کن جاں بحق ہوگئے مائنز ریسکیو ذرائع کے مطابق کوئٹہ کے علاقے سورینج کی کوئلہ کان میں دو کان کن برکت علی اور عثمان علی کان کنی کررہے تھے کہ کان کے اندر اچانک گیس بھرنے کے باعث دم گھٹنے سے دو نوں کان کن موقع پر جاں بحق ہوگئے،ہلاک کان کنوں کی لاشیں کان سے نکال کر سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کردی گئیں جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاشیں ورثاءکے حوالے کردی گئیں



