حکومت کا کام صرف سیاح گننا نہیں،حفاظتی اقدامات کرنا ہے،مریم نواز
پاکستان مسلم لیگ(ن) کی رہنما مریم نواز کا کہنا ہے کہ حکومتوں کا کام صرف سیاح گننا نہیں بلکہ ان کے لیے پیشگی انتظامات اور حفاظتی اقدامات کرنا ہے۔
مریم نواز کاٹوئٹ میں کہنا تھا کہ حکومتوں کا کام صرف سیاح گننا نہیں بلکہ ان کے لیے پیشگی انتظامات اور حفاظتی اقدامات کرنا ہے۔ شہباز شریف کے بوٹوں اور خدمت کا مذاق اُڑانے والا اپنے محل میں بیٹھا اپنی گرتی ہوئی حکومت بچانے کی کوششوں
مریم نواز نے مزید کہا کہ سب سے زیادہ افسوسناک بات حکومت کا متاثرین کوالزام دینا اوران پرطنزکرنے والا رویہ ہے۔میں نے کبھی ایسی افراتفری،نااہلی اورسب سے بڑھ کرحکومت نہیں دیکھی جس کا عوام کی مشکلات سے کوئی واسطہ نہیں۔
انہوں نے کہا کہ مری میں بے یارو مددگار برف میں دھنسے رہنے والے پورے کے پورے خاندانوں کی موت کے دردناک واقعہ نے دل ہلا کے رکھ دیا ہے۔ اللّہ تعالی مرحومین اور انکے لواحقین اور پاکستان پر اپناخصوصی رحم فرمائے۔ آمین
میں مصروف ہے۔ یہ اموات برفباری سے نہیں، حکومتی غفلت سے ہوئی ہیں۔