بلوچستان کے لوگوں کومشکل کی اس گھڑی میں تنہا نہیں چھوڑیںگے ،وزیراعلیٰ سندھ

0

کراچی/کوئٹہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہاہے کہ بلوچستان کے لوگوں کومشکل کی اس گھڑی میں تنہا نہیں چھوڑیںگے ،حکومت سندھ کی طرف سے بارش سے متاثرہ لوگوں کیلئے امدادی سامان روانہ کردیاگیاہے ۔اپنے ایک پیغام میں سید مراد علی شاہ نے کہاکہ سندھ حکومت اور پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان کے لوگوں کو مشکل کی اس گھڑی میں کسی صورت تنہا نہیں چھوڑے گی حکومت سندھ کی طرف سے بلوچستان میں بارش سے متاثرہ علاقوں کے لوگوں کیلئے امدادی سامان روانہ کردیاگیاہے جس میں 5ہزار خیمے ،10ہزار کمبل ،3ہزار سویٹرز ،4740چولہے ،4700فرسٹ ایڈ کٹس سمیت دیگر سامان شامل ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ان امدادی سامان سے کم از کم متاثرین کو ریلیف ملے گی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.