بلوچستان
بلوچستان میں آج سے تعلیمی اداروں کے انتظامی دفاتر کھولنے کی ہدایت

کوئٹہ: بلوچستان کے تعلیمی اداروں کے انتظامی دفاتر آج سے کھولنے کے احکامات جاری کردیے گئے۔ محکمہ کالجز ہائیر اینڈ ٹیکنیکل ایجوکیشن کوئٹہ نے آج سے تعلیمی اداروں کے انتظامی دفاتر کھولنے کی ہدایت کردی ہے۔ بدھ کے روز جاری اعلامیہ کے مطابق محکمہ کالجز ہائیر اینڈ ٹیکنیکل ایجوکیشن کوئٹہ نے آج جمعرات 6 اگست سے صوبے کے تمام تعلیمی اداروں کے انتظامی دفاتر کو ایس او پیز کے تحت دوبارہ کھولنے کی ہدایت کی ہے۔



