پنجاب کابینہ میں توسیع کی منظوری ، حامد یار ہراج کل وزیر کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے

0

لاہور :  وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے پنجاب کابینہ میں توسیع کی منظوری دے دی۔ تحریک انصاف کے رکن اسمبلی حامد یار ہراج کل وزیر کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے۔

پنجاب کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے تحت کل گورنر ہاوس لاہور میں حلف برداری کی تقریب ہوگی۔ صبح ساڑے دس بجے گورنر پنجاب چودھری سرور خانیوال سے تعلق رکھنے والے تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی حامد یار ہراج سے حلف لیں گے۔ حلف برداری کی تقریب میں وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار، صوبائی وزراء، چیف سیکرٹری پنجاب اور دیگر حکام شریک ہوں گے۔ حامد یار ہراج کو وزارت خوراک کا قلمدان سونپے جانے کا امکان ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.