ای سی سی نے چین سے ڈیڑھ لاکھ ٹن کھاد درآمد کرنے کی منظوری دیدی : فواد چودھری
اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا ہے کہ ای سی سی نے چین سے ڈیڑھ لاکھ ٹن کھاد درآمد کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ٹویٹ میں بتایا کہ 50 ہزار ٹن کھاد کا پہلا جہاز دس فروری کو پہنچے گا، رواں ماہ میں 6 لاکھ ٹن مقامی کھاد بھی مارکیٹ میں دستیاب ہونا شروع ہو جائے گی، عالمی منڈی میں بہت زیادہ قیمت کے باوجود ہمارے کسان کو کھاد کی کمی کا سامنا نہیں ہوگا۔