ٹی 20 رینکنگ؛ بابر اعظم کی مزید ایک درجہ تنزلی

0 13

آئی سی سی ٹی 20 رینکنگ میں بابر اعظم مزید تنزلی کا شکار ہوگئے ہیں۔

انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی 20 فارمیٹ میں کھلاڑیوں کی نئی رینکنگ جاری کردی ہے۔

بیٹنگ کے شعبے میں محمد رضواب پہلے نمبر پر برقرار ہیں، نیوزی لینڈ کے اوپنر ڈیون کانوے 3 درجے ترقی پاکر دوسرے نمبر پر آگئے ہیں۔ جب کہ سوریا کمار یادیو دوسرے سے تیسرے اور بھارت کے خلاف کھاتہ کھولے بغیر ہی آؤٹ ہونے والے بابر اعظم تیسرے سے چوتھے نمبر پر آگئے ہیں۔

ٹی 20 کے ٹاپ 10 بلے بازوں میں پاکستان کے خلاف شاندار اننگز کھیلنے پر ویرات کوہلی ساڑھے 3 ماہ کے بعد انٹری ہوئی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.