بین الاقوامی

برطانیہ کا مسافروں پر آمد سے قبل پی سی آر ٹیسٹ کی شرط ختم کرنے کا فیصلہ

لندن :  برطانوی حکومت نے ملک میں آنے سے پہلے پی سی آر ٹیسٹ کی شرط ختم کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔

اس بات کا اعلان وزیر اعظم بورس جانسن نے کابینہ اجلاس کے بعد پارلیمنٹ میں سوالوں کے جواب دیتے ہوئے کیا۔ بورس جانسن کے مطابق برطانیہ روانگی سے پہلے پی سی آر ٹیسٹ کی شرط ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

برطانیہ پہنچنے کے بعد پی سی آر کی بجائے کم قیمت لیٹرل فلو ٹیسٹ کروانا ہوگا۔ ٹیسٹ کا رزلٹ آنے تک خود کو قرنطینہ کرنے کی شرط بھی ہٹا دی گئی۔ نئے قواعد و ضوابط سات جنوری سے لاگو کئے جائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button