بھارتی پنجاب کے عوام نے وزیراعظم نریندر مودی کو جلسہ کرنے سے روک دیا

0

نئی دہلی : بھارتی پنجاب کے عوام نے وزیراعظم نریندر مودی کو جلسہ کرنے سے روک دیا۔

نریندر مودی بھارتی پنجاب کے دورے پر آ رہے تھے جب ضلع فیروز میں کسانوں نے مودی کا قافلہ روک دیا۔ کسانوں نے ان کی گاڑی کے سامنے نعرے بازی کی جس کی وجہ سے کئی منٹ تک نریندر مودی کی گاڑی وہاں رکی رہی۔

نریندر مودی کی سکیورٹی ٹیم نے انہیں واپس جانے کا مشورہ دیا اور وہ پنجاب میں جلسہ منسوخ کرکے راستے سے ہی واپس نئی دلی چلے گئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.