اہم خبریںبلوچستان

موجودہ کمر توڑ مہنگائی غلط حکومتی پالیسیوں سے 20 کروڑ عوام تنگ آچکی ہے :سینیٹرمولانا عبدالغفور حیدری

مستونگ:  جمعیت علماءاسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹرمولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ پی ڈی ایم 22نومبر کو پشاور اور 30 نومبر کو ملتان میں بھرپور عوامی قوت کا مظاہرہ کریگی جس میں سلیکٹڈ حکومت کے خلاف عوامی سیلاب امڈائیگا پہلے مرحلے میں عوامی جلسے مکمل کرینگے اسکے بعد ہمارے پاس کھیلنے کیلئے کئی آپشن موجود ہیں جن میں ڈسٹرکٹ وائز جلسے جیل بھرو تحریک اسلام آباد لانگ مارچ اجتماعی استعفوں کی آپشن شامل ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے نواب مسعود جان شاہوانی کی ہمشیرہ اورنواب ثناءاللہ زہری کی اہلیہ کی وفات پر تخت ماڑی مستونگ میں فاتحہ خوانی اور اظہار تعزیت کی بعد ازاں مولانا عبدالغفور حیدری نے مولانا الھی بخش ابابکی کی جانب سے مدرسہ دارارقم زلی کھڈکوچہ میں دئے گئے ظہرانہ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر جمعیت مستونگ کے ضلعی امیر مولانا سعیدالرحمن سرپرست اعلی مولانا سیف اللہ ڈاکٹر فیصل منان حافظ عبدالقادر قریش رئیس غلام حیدرآبیزئی قاری عبداظاہر سرپرہ مولانا شبیراحمد شاہوانی میر انور لہڑی میر امیر جان محمد حسنی مولانا علی محمد حاجی محمد یعقوب بنگلزئی مفتی دین محمد مولانا عبدالحفیظ قلندرانی مولوی فضل اللہ ودیگر موجود تھے انہوں نے کہا کہ موجودہ کمر توڑ مہنگائی غلط حکومتی پالیسیوں سے 20 کروڑ عوام تنگ آچکی ہے اب عوام کی امیدوں کی کرن صرف اور صرف پی ڈی ایم ہے اور انشاءاللہ مولانا فضل الرحمن کی قیادت میں پی ڈی ایم ملک وقوم کو تمام بحرانوں سے نکالنے کی بہرپور صلاحیت رکھتا ہے لہذا عوام پی ڈی ایم کا ساتھ دیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button