شوبز
امیرگیلانی کا کورونا ٹیسٹ مثبت ،اپنے کمرے میں قرنطینہ

لاہور: ابھرتے ہوئے معروف اداکار امیر گیلانی بھی کووڈ 19 میں مبتلا ہوگئے ۔انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پیغام میں بتایاکہ کیا آپ لوگوں کو علم ہے کہ ہم خود کو قرنطینہ کب کرتے ہیں ؟ یہ تب ہی کرتے ہیں جب کوروناوائرس کا ٹیسٹ مثبت آتا ہے اور میرا بھی ٹیسٹ مثبت آگیا ہے ، جس کے باعث میں سونگھنے اور چکھنے کی حس سے قاصر ہوں، اس لئے میں خود کو اپنے کمرے میں قرنطینہ کر رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ یہ وقت میرے لئے اور میری فیملی کیلئے مشکل ترین ہے اور اس کڑے وقت میں مجھے آپ سب کی دعاؤں کی ضرورت ہے ۔




