اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ(ن)کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے اقوام متحدہ سے کشمیریوں کو حق خودارادیت دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی تنازعہ جموں و کشمیر پر قراردادوں پر عملدرآمد کرائے اپنے ایک بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ اقوام متحدہ مقبوضہ جموں و کشمیر سے بھارتی فوج کا انخلا کراکے اپنی نگرانی میں آزادانہ اور غیر جانبدارانہ استصواب رائے منعقد کرائے، انہوں نے کہا کہ تنازعہ جموں و کشمیر کے حل تک اقوام متحدہ کی ساکھ پر سوال رہیں گے ،کشمیریوں کو ان کا جمہوری، قانونی اور اخلاقی حق نہ دینا دنیا میں جنگوں کی حوصلہ افزائی اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی ہے، شہباز شریف نے اسلامی مماملک کی تنظیم او آئی سی کا اعلی سطحی اجلاس بلانے کا بھی مطالبہ کیا انہوں نے کہا کہ 5 اگست عالمی ضمیر سور اقوام متحدہ کی ساکھ کے مجروح ہونے کا دن ہے کشمیر کی آزادی نوشتہ دیوار ہے ، مودی کا ظلم کشمیریوں کی آزادی کا سورج طلوع ہونے سے نہیں روک سکتابے گناہ اور نہتے کشمیریوں کا قتل عام جاری ہے اور دنیا خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے کشمیری نوجوانوں اور کم سن بچوں کو بھارتی عقوبت خانوں میں مظالم کا نشانہ بنایا جا رہا ہے کشمیریوں کی اپنی آزادی اور حقوق کے لئے آواز دبانے کے لئے جبرو استبداد کے بہیمانہ ہتھکنڈے اختیار کئے جارہے ہیں، کشمیری خواتین اور بچوں پر مظالم پر عالمی اور انسانی حقوق کے ادارے بھارت حکومت کے خلاف پابندیوں کے نفاذ کا اقدام اٹھائیں

