اہم خبریںشوبز

نوازالدین صدیقی و اہلیہ نے طلاق کا فیصلہ واپس لے لیا

ممبئی ( شوبز ڈیسک ) بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار اور ان کی اہلیہ عالیہ اپنی باقی زندگی بچوں کی خاطر ایک ساتھ گزاریں گے ۔میڈیا رپورٹس میں کہا جارہا ہے کہ بھارت میں کورونا کی بگڑتی صورتحال نے جوڑے کو اپنی غلطی کا احساس دلا دیا جس کے بعد اب وہ دونوں ساتھ ہی رہیں گے ۔ جوڑا ساتھ جلد دبئی جانے کا ارادہ رکھتا ہے جہاں ان کے بچے سکول میں داخل ہیں۔بالی ووڈ اداکار نوازالدین صدیقی نے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ اُن کے اہلیہ کے ساتھ تعلقات شادی سے پہلے ہی خراب چل رہے تھے ، اُن کی اہلیہ عالیہ نے اُن پر بے وفائی کے الزامات لگائے تھے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button