کھیل
ویسٹ بروم وچ کا بڑا اپ سیٹ ،چیلسی کو 5-2سے مات

لندن ( سپورٹس ڈیسک ) انگلش فٹبال پریمیئر لیگ کے 30ویں میچ ویک میں ویسٹ بروم وچ البائن نے چیلسی کو 2کے مقابلے میں 5گول سے ہراکر بڑا اپ سیٹ کردیا ،پوائنٹس ٹیبل پر 19ویں نمبر پر موجود ویسٹ بروم وچ کی طرف سے میتھیوز پریرااورکالوم روبنسن نے 2،2 جبکہ مبائے ڈیاگنے نے ایک گول کیا۔پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست مانچسٹرسٹی نے لیسسٹرسٹی کو 2-0سے ہرا کر اپنی پوزیشن مزید مستحکم کرلی ۔لیڈزیونائیٹڈ نے شیفیلڈ یونائیٹڈ کو 2-1سے قابو کیا۔



