پی ایس ایل 11: چیئرمین پی سی بی نے کھلاڑیوں کے معاوضے بڑھانے کا مشورہ دے دیا

13

 لاہور، 16 جنوری 2026: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے پی ایس ایل 11 کے گورننگ کونسل اجلاس میں کھلاڑیوں کے معاوضے بڑھانے کی بھرپور وکالت کی۔ اجلاس میں 8 فرنچائز، پی سی بی اور لیگ کے اعلیٰ حکام موجود تھے۔ چیئرمین نے ٹیم مالکان کو مشورہ دیا کہ کھلاڑیوں کی آکشن کرائی جائے اور وہ اپنی مرضی سے پلیئرز منتخب کریں تاکہ کھلاڑیوں کو زیادہ فائدہ حاصل ہو۔ اس کے علاوہ دو نئی ٹیموں کو یکساں مواقع دینے پر زور دیا گیا۔ اجلاس میں کھلاڑیوں کے حقوق، ڈرافٹ کے طریقہ کار اور براہِ راست سائننگ کے آپشنز پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ محسن نقوی نے زور دیا کہ مناسب معاوضے اور منصفانہ مواقع کھلاڑیوں کی کارکردگی اور لیگ کی ترقی کے لیے اہم ہیں۔

Comments are closed.