تیس سالہ کیریئر میں 70فیصد کامیاب کام کیا : عتیقہ اوڈھو
کراچی : ایک انٹرویو میں عتیقہ اوڈھو نے کہا کہ ایک اداکار کا مجموعی طور پر 10 فیصد کام بہتر ہونا چاہیے مگر جب وہ اپنے تین دہائیوں پر مشتمل کیریئر پر نظر دوڑاتی ہیں تو انہیں اپنا 70 فیصد کام کامیاب نظر آتا ہے ۔اداکارہ نے حالیہ ڈراموں اور شوبز انڈسٹری کو کئی چیزوں میں ماضی کے ڈراموں اور انڈسٹری سے بہتر بھی قرار دیا اور کہا کہ ماضی کے مقابلے اب بہت زیادہ کام ہوتا ہے ۔ عتیقہ اوڈھو نے نئی نسل کے اداکاروں کے رویے پر بھی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان اداکاروں میں سنجیدگی کی کمی ہے اور وہ شوٹنگ سیٹ پر آکر ڈائیلاگ یاد کرتے ہیں ۔عتیقہ اوڈھو نے یہ انکشاف بھی کیا کہ زیادہ تر نوجوان اداکار اپنی عمر کے حساب سے ہیرو اور مرکزی کردار ادا کرنے کی خواہش رکھتے ہیں، جس وجہ سے انہیں کام کم ملتا ہے ۔