لڑکی کا چکر،درجنوں لڑکوں نے راج کمار کی درگت بنائی

0 33

ممبئی ( شوبز ڈیسک ) اداکار نے بتایا کہ میں 11ویں جماعت میں زیرِ تعلیم تھا تب سے ہی فلموں میں کام کرنے کا بے حد شوق تھا، میں شاہ رخ خان کا بہت بڑا مداح تھا، ایک دن میں نے ایک لڑکی کو باسکٹ بال کھیلتے دیکھا تو لگا مجھے میری انجلی مِل گئی۔راج کمار نے بتایا کہ میں نے اس لڑکی سے رابطہ کیا اور ہم نے ایک دوسرے کو ڈیٹ کرنا شروع کردیا لیکن بعد میں پتا چلا کہ اس لڑکی کا پہلے سے بوائے فرینڈ ہے ،وہ لڑکا مجھے مارنے کیلئے اپنے 25 دوستوں کو ساتھ لے آیا اور پھر سب نے مجھے خوب پیٹا، میں ان سے بھیک مانگنے والے انداز میں کہہ رہا تھا کہ میرے منہ پر نہیں مارنا میں اداکار بننا چاہتا ہوں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.