اہم خبریںبلوچستان

سائبر کرائم سرکل کوئٹہ کی کاروائی – جنسی ہراسگی میں ملوث ملزم گرفتار

ایف ائی اے سائبر کرائم سرکل کوئٹہ کو شکایت موصول ہوئی کہ ساہیوال کے رہائشی اسرار احمد نامی ایک ملزم مختلف واٹس ایپ اکاؤنٹس کا استعمال کرتے ہوئےشکایت کنندہ کی بیوی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز شئیر کرنے میں ملوث ہے۔

سائبر کرائم سرکل نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے ملزم اسرار احمد کو کوئٹہ سے گرفتار کر لیا۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم گزشتہ کچھ ماہ سے شکایت کنندہ کو جنسی طور پر ہراساں کر رہا تھا۔ فرانزک رپورٹ کے مطابق ملزم کے موبائل سے قابل اعتراض مواد برامد ہونے کے شواہد ملے ہیں۔

سائبر کرائم سرکل کوئٹہ نے پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا مقدمے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button