اہم خبریںپاکستان

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں قائم پاکستانی ہائی کمیشن نے 1947 میں اپنے خاندان سے بچھڑ جانیوالے سکہ خان کو ویزا جاری کردیا

پاکستانی ہائی کمیشن کے مطابق سکہ خان کوپاکستان میں اپنے بھائی محمد صدیق سے ملنے کیلیے ویزا جاری کیا گیا ہے۔ ہائی کمیشن کا کہنا تھا کہ ہائی کمیشن کے مطابق دونوں بھائی 74 سال بعد کرتار پور صاحب راہداری پر دوبارہ ملے تھے۔

ہائی کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ویزا فری کرتارپور کوریڈور لوگوں کو ایک دوسرے کے قریب لارہا ہے۔ علاوہ ازیں سکہ خان نے سی ڈی اے آفتاب حسن خان سے بھی ملاقات کی۔

واضع رہے کہ گزشتہ دنوں قیامِ پاکستان کے وقت بچھڑنے والے دو بھائی 74 سال بعد کرتارپور میں ملے تھے۔

سکہ خان اپنی والدہ کے ساتھ انڈیا میں رہ گئے تھےجبکہ ان کے والد، بڑا بھائی صدیق اور بہن پاکستان آگئے تھے۔ انڈیا میں سکہ خان کی والدہ کی وفات کے بعد ان کے ایک رشتہ دار نے ان کی پرورش کی ہے۔

دونوں بھائیوں کی دہائیوں بعد ہونے والی ملاقات میں رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے تھے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button