اہم خبریںپاکستان

سینیٹ میں اسٹیٹ بینک ترمیمی بل 2022 کی منظوری کے اجلاس میں اپوزیشن کا کون سا رکن غائب رہا نام سامنے آگئے

اپوزیشن کو ایوان بالا میں اکثریت کے باجود شکست ہوگئی۔ سینیٹ میں اپوزیشن ارکان کی تعداد 57جبکہ حکومتی ارکان کی تعداد 42 ہے۔ اپوزیشن ارکان میں دلاور خان گروپ کے 6 ممبران شامل ہیں۔

اہم بل کی منظوری میں اپوزیشن لیڈر یوسف رضا گیلانی، مسلم لیگ (ن) کے مشاہد حسین سید، ن لیگ کی سینیٹر نزہت صادق غیر حاضر رہے۔ مشاہد حسین سید کو کورونا ہے اور نزہت صادق کینیڈا میں ہیں۔

بل پیش ہونے سے قبل اے این پی کے سینیٹر عمر فاروق کاسی ایوان سے چلے گئے تھے اور انہوں نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔ پیپلزپارٹی کے سینیٹر اسکندر مندھرو امریکہ میں زیر علاج ہیں۔

بی این پی مینگل کے سینیٹر قاسم رونجھو اور سینیٹر نسیمہ احسان شاہ بھی اجلاس میں شریک نہ ہوئی۔ پی کے میپ کے سینیٹر سردار شفیق ترین بھی ایوان نہ آئے

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button