سینیٹ میں اسٹیٹ بینک ترمیمی بل 2022 کی منظوری کے اجلاس میں اپوزیشن کا کون سا رکن غائب رہا نام سامنے آگئے
اپوزیشن کو ایوان بالا میں اکثریت کے باجود شکست ہوگئی۔ سینیٹ میں اپوزیشن ارکان کی تعداد 57جبکہ حکومتی ارکان کی تعداد 42 ہے۔ اپوزیشن ارکان میں دلاور خان گروپ کے 6 ممبران شامل ہیں۔
اہم بل کی منظوری میں اپوزیشن لیڈر یوسف رضا گیلانی، مسلم لیگ (ن) کے مشاہد حسین سید، ن لیگ کی سینیٹر نزہت صادق غیر حاضر رہے۔ مشاہد حسین سید کو کورونا ہے اور نزہت صادق کینیڈا میں ہیں۔
بی این پی مینگل کے سینیٹر قاسم رونجھو اور سینیٹر نسیمہ احسان شاہ بھی اجلاس میں شریک نہ ہوئی۔ پی کے میپ کے سینیٹر سردار شفیق ترین بھی ایوان نہ آئے
