اہم خبریںپاکستان

پی ٹی آئی حکومت عوام کے لیے معاشی رسک بن چکی ہے : امتیاز شیخ

کراچی :  وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت عوام کے لیے معاشی رسک بن چکی ہے، بجلی فیول ایڈجسٹمنٹ کے نام پر ہر ماہ عوام کی جیبوں پر اربوں روپے کا ڈاکہ ڈالا جارہا ہے۔

ایک بیان میں امتیاز شیخ کا کہنا تھا کہ منی بجٹ کے بعد مہنگائی کے آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری ہے، پٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کرتے ہیں، پٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ عوام کے خلاف معاشی دہشت گردی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات پر گزشتہ 15روز میں 7روپے فی لٹر کا اضافہ عوام پر ظلم ہے، عوام کورونا سے تو بچ جائیں مگر عمران خان کی صورت میں نازل بحران سے بچنا ناممکن ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button