عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا اپنا شعار بنائیں گے ، نو ر محمد دمڑ

0 35

کوئٹہ : سینئر صوبائی وزیر خزانہ حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاہے کہ حلقہ انتخاب کے دونوں اضلاع کی ترقی عوام کی اجتماعی مسائل کا حل اولین ترجیحی ہے تمام محکموں کے آفیسران اپنے فرائض ایمانداری سے سرانجام دے کرعوام کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں فرائض میں غفلت لاپرواہی اور ڈیوٹی سے غیر حاضر آفیسران کی حلقہ انتخاب کے دونوں اضلاع میں گنجائش نہیں عوام نے ہمیں مسائل کے حل کیلئے منتخب کیا ہے عوامی مسائل انکی دہلز پر حل کرنے کیلئے ہرممکن اقدامات کرینگے ان خیالات کااطہار انہوں نے حلقہ انتخاب کے ضلع زیارت سے تعلق رکھنے والے ضلعی آفیسران سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیاسنیئر صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ آفیسران اپنی محکموں کی کاکردگی کو بہتر بناکر ضلع کے تمام سرکاری اداروں کو فعال بنانے کیلئے خود اسٹیشن پر اپنی حاضری کو یقینی بناکر اپنے ماتحت عملے کو ڈیوٹی کو پابند بنائے تاکہ ضلع کے دوردراز علاقوں سے آنے والے غریب عوام کے مسائل بروقت حل ہوسکے اور عوام کو کسی قسم کے مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑیسنیئرصوبائی وزیر خزانہ حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ صوبائی حکومت وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو کی قیادت میں صوبے کے تمام پسماندہ دوردراز علاقوں کے عوام کو صحت، تعلیم، پینے کی صاف پانی، بجلی، روڈ، زراعت، اور دیگر عوام کے اجتماعی بنیادی مسائل کے حل کیلئے اقدامات کررہے ہیں انہوں نے کہاکہ موجودہ صوبائی حکومت دن رات صوبے کی ترقی و خوشحالی کیلئے کوشاں ہے سنیئرصوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ عوامی مسائل میں غفلت و لاپرواہی کسی صورت میں بھی برداشت نہیں کرینگے ملاقات کے دوران ضلع زیارت کے مختلف محکموں کے ضلعی آفیسران نے اپنے محکموں کے مسائل بیان کئے جس سے صوبائی وزیر نے حل کرنے کی یقین دہانی کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.