آج کل کے ڈراموں کی کہانیاں یکسانیت کا شکار: حنا خواجہ

0 34

کراچی  :  ڈراموں میں ادھیڑ عمر کی خواتین کے کرداروں کو مرکزی اور مضبوط کرداروں کے طور پر دکھایا جانا چاہئے ۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ 30 سے 40 سال کی عمر کی خواتین وقت کے حساب سے نہ صرف سمجھدار بلکہ خود مختار اور طاقتور بھی ہوتی ہیں۔ان کہنا تھا کہ ڈراموں میں ادھیڑ عمر کی خواتین کے مرکزی کرداروں کو دکھائے جانے سے ازخود ڈراموں کی کہانیاں تبدیل ہوجائیں گی۔انہوں نے سوال کیا کہ اگر ڈرامے میں بہو کو مرکزی کردار میں دکھایا جا سکتا ہے تو ایک ساس کو مرکزی روپ میں کیوں نہیں دکھایا جا سکتا۔ حنا خواجہ نے کہا کہ انہیں فخر ہے کہ انہوں نے اب تک تمام بہترین اور جاندار کردار ادا کئے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.