یورپ اپنی عسکری صلاحیتوں میں اضافے کیلئے سادہ لوحی کا مظاہرہ کرنا چھوڑ دے : فرانسیسی صدر
پیرس : یونان کیساتھ 3 ارب یورو مالیت کے بحری جہازوں کی ڈیل کے بعد نیوز کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ یورپین سادہ لوحی چھوڑ دیں۔جب مختلف طاقتوں کا ہم پر دباؤ ہو جوکہ بعض اوقات سخت ہو سکتا ہے ، تب ہمیں ردعمل کا مظاہرہ کرنے اور یہ دکھانے کی ضرورت ہے کہ ہم اپنے دفاع کی طاقت اور صلاحیت رکھتے ہیں۔