اداکارہ ہوں سکالر نہیں،ثنا کا بولڈ لباس پر تنقید کا جواب

0 28

لاہور :  کہ یہ میرے پروفیشن کا لازمی جزو ہے کہ میں فٹ رہوں اور خوبصورت نظر آؤں،میں ایک فلمی اداکارہ ہوں کوئی سکالر نہیں ہوں ،میں جس طرح کا لباس پہنتی ہوں وہ میرے پروفیشن کی ڈیمانڈ ہے اور اگر کسی کو اعتراض ہے یا وہ شریف ہے تو وہ مت دیکھیں ۔ ایک انٹرویو میں اداکارہ نے کہا کہ بتا یاجائے میں نے کیا پہنا ہوا ہے ،میں نے ایکسر سائز کے کپڑے پہنے ہوئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ایک فلمی اداکارہ ہونے کی حیثیت سے مجھے دوسروں کو اچھا لگنا ہے ،اس پر تو میری تعریف کرنی چاہیے مجھے ایوارڈ دینا چاہیے میں کتنے لوگوں کو انسپائر کرتی ہوں اورکئی لوگوں کو راغب کرتی ہوں کہ وہ اپنی زندگی کو جینا شروع کریں اور مجھ پر تنقید کی جارہی ہے ،جو لوگ محنت نہیں کرسکتے وہ دوسروں پرکیوں تنقید کرتے ہیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.