
کوئٹہ: صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمےت بلوچستان کے شمالی اور جنوبی علاقوں مےں ےخ بستہ ہواوں کا راج برقرار ہے ‘محکمہ موسمےات کے مطابق 24 اور 25 کو مغربی ہواو¿ں کا دوسرا زبر دست سلسلا اور سردی کی ایک اچھی لہر 23 نومبر کی رات افغانستان کے راستے بلوچستان پر اثر انداز ہوگا جس کے زیر اثر بلوچستان کے شمالی علاقوں میں سردی اور پہاڑی علاقوں میں ہلکی برف باری کا امکان ‘تفصےلات کے مطابق گزشتہ اےک ہفتے سے کوئٹہ سمےت بلوچستان کے دےگر علاقوں مےں ےخ بستہ ہوا¶ں کا راج بدستور برقرار ہے ےخ بستہ ہوا¶ں کے ساتھ گےس اور بجلی نے بھی کام چھوڑ دےا بعض علاقوں مےں لوڈشےڈنگ جبکہ دےگر علاقوں مےں گےس پرےشر کم ہونے کی وجہ سے عوام انتہائی مشکلات کا شکار ہے ‘ موسمےات کے مطابق 24 اور 25 کو مغربی ہواو¿ں کا دوسرا زبر دست سلسلا اور سردی کی ایک اچھی لہر 23 نومبر کی رات افغانستان کے راستے بلوچستان پر اثر انداز ہوگا جس کے زیر اثر بلوچستان کے شمالی علاقوں میں سردی اور پہاڑی علاقوں میں ہلکی برف باری کا امکان ہے جبکہ بلوچستان کے جنوبی مغربی اور وسطی شمالی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان” کوئٹہ ، زیارت ، قلعہ سیف اللہ مسّلم باغ چمن ، پشین ، میں موسم سرد اور مغربی ہواو¿ں سے تیز ہواو¿ں کے ساتھ بارش کا امکان ، نوشکی ، مستونگ ، قلات ، خضدار ، خاران ، میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان”.اسی دوران کوہلو ، بارکھان ، سبی ڈیرہ بگٹی ، صحبت پور گرد و نواح میں ہلکی بارش کا امکان اور سردی میں مزید اضافہ ہوگا 25 نومبر کو “ڈیرہ اللہ یار ، نصیر آباد ، جھل مگسی ، گنداواہ ، اوستہ محمد میں ہلکی بارش کا امکان۔” بیلا اتھل ، تربت ، پنجگور ، آواران ، مکران میں کہیں ہلکی کہیں تیز بارش کا امکان اسی دوران بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں سے گوادر جیوانی ، اورماڑہ پسنی میں ہلکی معتدل بارش کا امکان‘ اگر کسی علاقے کا موسم رہ گیا تو پوچھ سکتے ہیں۔




