
کوئٹہ: بلوچستا ن اسمبلی کے تیسرے پارلیمانی سال کا انتسیواں اجلاس 24نومبر بروز منگل شام 4بجے سپیکر عبدالقدوس بزنجو کی زیر صدارت ہوگا ،اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران محکمہ بلدیات اور محکمہ داخلہ وپی ڈی ایم اے کے متعلق اراکین صوبائی اسمبلی نصراللہ خان زیرے ،زینت شاہوانی ،زابد علی ریکی ،ثناءاللہ بلوچ،اختر حسین لانگو ،ملک نصیر شاہوانی کے سوالات دریافت کیے جائینگے جبکہ پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کے چیئرمین اختر حسین لانگو اور پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی نصراللہ خان زیرے اپنے توجہ دلاﺅ نوٹسزپیش کرینگے ،اجلاس میں حکومتی اراکین سرکاری کارروائی برائے قانون سازی کے مسودہ جات ایوان میں پیش کرینگے ،بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میںہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی اورقائمہ کمیٹی برائے بلدیات ،بی ڈی اے ،شہری منصوبہ وترقیات ،گوادر ڈوپلمینٹ اتھارٹی کے چیئرمین قادر علی نائل متعلقہ محکموں کے فرائض و کارکردگی ،درپیش مسائل اور ان کے حل کے متعلق قائمہ کمیٹی کی رپورٹ ایوان میں پیش کرینگے۔




