اہم خبریںپاکستان

کوہاٹ: فائرنگ کے 2 مختلف واقعات میں 6 افراد جاں بحق، 5 زخمی، 2 ملزمان گرفتار

کوہاٹ:   کوہاٹ میں فائرنگ کے 2 مختلف واقعات میں 6 افراد جاں بحق اور 5 افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس نے 2 ملزمان گرفتار کر لئے۔

کوہاٹ میں فائرنگ کا پہلا واقعہ شادی کی تقریب میں پیش آیا جس کے دوران فائرنگ سے پانچ افراد جاں بحق اور تین زخمی ہوئے۔ پولیس نے فائرنگ کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا جبکہ دیگر کی تلاش جاری ہے۔

دوسری جانب کوہاٹ کے قریب ڈھیری بانڈہ میں بچوں کی لڑائی کا تنازع شدت اختیار کر گیا، بڑے بھی لڑائی میں کودے تو ایک ملزم نے مشتعل ہو کر فائرنگ کر دی جس سے مخالف گروہ کا ایک شخص جاں بحق اور اس کے دو بیٹے زخمی ہو گئے، لاش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button