
لاہور: وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں عوام کے مینڈیٹ کی توہین کر رہی ہیں، اداروں کیخلاف باتیں کرنے والے ملک دشمن ہیں۔
عثمان بزدار نے اپنے ردعمل میں کہا کہ اداروں کے خلاف باتیں کرنے والے ملک و قوم کے دشمن ہیں۔ ملکی اداروں کی تضحیک نہیں کرنے دیں گے۔ ملک دشمن بیانیہ پر چلنا نام نہاد لیڈروں کی ذہنی پسماندگی کو ظاہر کرتا ہے۔
وزیراعلی نے کہا کہ ملک و قوم کے مفادات کو ٹھیس پہنچانے والے رہبر نہیں ہو سکتے۔ عوام کھوٹے کھرے کی پہچان رکھتے ہیں۔ اپوزیشن ملک کو عدم استحکام کرنے کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔ اپوزیشن جماعتوں کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں۔




