شوبز
سارہ خان نے شوہر فلک شیر کو اپنی طاقت قرار دیدیا

لاہور رواں سال گلوکار فلک شیر کی دلہن بننے والی اداکارہ سارہ خان نے اپنے شوہر کو اپنی طاقت اور مضبوطی قرار دیا ہے ۔انہوں نے گزشتہ روز اپنے شوہر کی تصویر شیئر کی جس میں فلک شیر نے نیلے رنگ کی جیکٹ زیب تن کی ہوئی ہے جبکہ دھوپ سے بچنے کیلئے آنکھوں پر کالا چشمہ بھی لگایا ہوا ہے ۔سارہ خان نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ ’’یہ تصویر اُن کی ہے جو میری طاقت ہیں اور جن کی وجہ سے مجھے ہمت اور مضبوطی ملتی ہے ‘‘۔اداکارہ کا اپنے شوہر کیلئے محبت بھرا پیغام دیکھنے کے بعد صارفین بھی خوش نظر آئے اور تصویرکو اب تک 1 لاکھ 13ہزار لائکس مل چکے ہیں




