
کوئٹہ حکومت بلوچستان نے کوئٹہ میں روٹی کے نرخ مقرر کردئےے نوٹیفکیشن جاری ، پیر کو ڈائریکٹرجنرل انڈسٹریز اور چےئر مین ضلعی پرائس کنڑول کمےٹی داﺅ بازئی کے دستخط سے جاری نوٹیفکیشن میں کوئٹہ شہر میں 250گرام کے نان /روٹی کا نرخ 20روپے مقرر کردیا گیا جبکہ تندور مالکان کو نرخ نامے وضع کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے مقررہ نرخ سے زائد قیمت پر روٹی فروخ کرنے کے والوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائےگی



