شوبز
مہوش حیات کو اچھے سکرپٹ اورجاندار کردار کی تلاش

کراچی اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے کہاہے کہ یہ کہنا کہ ٹی وی ڈرامہ انڈسٹری سے دور ہوگئی ہوں غلط ہے ، اشتہاری فلموں میں مسلسل کام کی وجہ سے مصروف تھی اب کچھ ریلکس ہوں تاہم ڈرامے یافلم میں کام کرنے کیلئے اچھے سکرپٹ اور جاندار کردار کی تلاش ہے ۔انہوں نے روزنامہ دنیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کوئی بھی فنکار زیادہ عرصہ اپنی پرفارمنس پیش کرنے سے دور نہیں رہ سکتا،میرے مداح بہت جلد مجھے منفرد اور چونکا دینے والے کردار میں دیکھیں گے ،جس کو فی الحال پالیسی کے تحت خفیہ رکھنا بہتر ہے ۔




