نصیر آباد ڈویژن سیلاب سے بری طرح متاثر ہوئی سے بڑے پیمانے پر املاک کو نقصان پہنچا ہے،چیف سیکر ٹری بلوچستان کیپٹن (ر)فضیل اصغر

0 32

چیف سیکر ٹری بلوچستان کیپٹن (ر)فضیل اصغرنے کہا ہے کہ نصیر آباد ڈویژن سیلاب سے بری طرح متاثر ہوئی سے بڑے پیمانے پر املاک کو نقصان پہنچا ہے سیلاب متاثرین کے لیئے صوبائی حکومت نے ہر ممکن امداد کو یقینی بنایا ہوا ہے راشن خیمے غرض روز مرہ میں استعمال ہونے والے تمام اشیاءسیلاب متاثرین تک پہنچائی گئی ہیں مزید خیمے اور راشن بھی بہت جلد پہنچایا جائے گا سیلاب کو کنڑول کرنا انتظامیہ کے بس میں نہیں ہو تا کیونکہ پانی پہاڑوں سے وسیع پیمانے پر اور پھیلاﺅ کی صورت میں آتا ہے اس لیئے اسے روکا نہیں جا سکتا کمشنر نصیر آباد عابد سلیم قریشی کو احکامات دیئے ہیں کہ وہ ان علاقوں میں بند تجویز کریں جہاں سے سیلابی پانی کی گزر گاہ ہو تی ہے جہاںپر ڈیمز بنے ہوتے ہیں ان کو ری ڈیزائن ہو نا چائیے تاکہ ہم پانی استعمال میں بھی لائیں اور اپنی زندگیاں بھی بچائیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر کمشنر نصیر آباد عابد سلیم قریشی ،ایڈیشنل کمشنر اعجاز احمد جعفر،ڈپٹی کمشنرزحافظ محمد قاسم کاکڑ،محمد یونس سنجرانی ،مراد کاسی،عبدالرزاق خجک سمیت دیگر موجود تھے چیف سیکر ٹری بلوچستان کیپٹن (ر)فضیل اصغرحالیہ طوفانی بارشوں اورسیلاب سے نصیر آباد،قلات اور خضدار ڈویژن کے علاقے متاثر ہوئے ہیں سب سے زیادہ نصیر آباد ڈویژن کے علاقے سیلابی پانی کے دباﺅ میں آتے ہیں سیلابی صورتحال کے بعد تمام نقصانات کے جائزے کے لیئے کمیٹیاں بھی تشکیل دی جائیں گی انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کے بلوچستان میں چلنے والے ترقیاتی عمل جو ابھی شروع نہیں ہوئے ان متعلق اسلام آباد میں میٹنگ منعقد کی گئی ہے ان تمام مسائل کو میٹنگ میں زیر بحث لاﺅں گا انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں کورونا وائرس خاصہ کم ہو گیا ہے لیکن پھر بھی اس کا ریشو کچھ زیادہ ہے عوام زیادہ سے زیادہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں تاکہ اس موضی وائرس کو جڑ سے ہی ختم کیا جا سکے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.