پاک ایران بارڈر :یوم عاشورہ کی مناسبت سے تجارتی پوائنٹ کو بند کر دیاگیا

0 41

تفتان: پاک ایران بارڈر کے سرحدی شہر تفتان میں یوم عاشورہ کی مناسبت سے ایرانی سرحدی حکام نے تجارتی پوائنٹ کو بند کر دیا تفصیلات کے مطابق پاک ایران سرحدی شہرتفتان یوم عاشورہ کے موقع پر ایرانی سرحدی حکام نے سکیورٹی کے خدشات پر دو متصل تجارتی گیٹ زیرو پوائنٹ اور مشترکہ بازارچاہ کو تجارتی سرگرمیوں کے لیے بند کر دیا ہے البتہ پاک ایران ایف آئی اے امیگریشن گیٹ بدستور کھلا ہے اسسٹنٹ کمشنر تفتان محمد وارث کے مطابق ایرانی سرحدی حکام نے یوم عاشورہ کی مناسبت سے دو تجارتی گیٹ کو تجارتی سرگرمیوں کے لیے بند کیا ہے یوم عاشورہ کے موقع پر پاک ایران سرحد پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.