حکومت بلوچستان نے مون سون بارشوں کے پیش نظر عوام کے نام پیغام جاری کردیا

0 45

کوئٹہ : حکومت بلوچستان نے مون سون بارشوں کے پیش نظر عوام کے نام پیغام جاری کردیا صوبائی حکومت کے جاری کردہ پیغام میں کہا گیا ہے کہ عوام کچے اور بوسیدہ مکانات میں رہائش ترک کردیں ندی نالوں کے اطراف مکانات میں رہنے والے لوگ محفوظ مقامات میں منتقل ہوجائے ماہی گیر برسان میں سمندر اور دریا میں جانے سے گریز کریں چھتوں کی صفائی اور مرمت سمیت نکاسی آب کو یقینی بنا ئیں زیر تعمیر عمارت میں داخل ہونے سے گریز کیا جائے بچوں کو بجلی کی تاروں اور کھمبوں سے دو رکھیں بلکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں محکمہ پی ڈی ایم اے کی پرونشل ایمرجنسی کی ہیلپ لائن 081-111400400پر یا واٹس اپ نمبر 03319241133پررابطہ کریں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.