فرانس میں کورونا کی نئی لہر، 4ہزار 900 نئے کیس رپورٹ

0 55

فرانس میں کورونا کی نئی لہر نے سب کو تشویش میں مبتلا کردیا، مئی کے بعد سے پہلی بار 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 900 کے قریب کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔

اٹلی اور جرمنی میں بھی کیسز میں اضا فہ ہوا ہے ، جبکہ برطانیہ میں 1 ہزار 41 نئے کیسز سامنے آ ئے ہیں ۔ امریکا میں 58لاکھ سے زائد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں ، بھارت میں تعداد 31 لاکھ سے بڑھ گئی ہے۔

واضح رہے کہ چین سے شروع اور پھیلنے والی اس وباء سے دنیا بھر میں ہلاکتیں 8 لاکھ 12 ہزار سے زائد ہو گئی ہیں، دنیا بھر میں کورونا سے متاثر 2 کروڑ 34 لاکھ سے زائد افراد میں سے ایک کروڑ 60 لاکھ سے زیادہ صحت یاب ہو ئے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.