دنیا میں کورونا کیسز 22863816، اموات 797133

0 35

کورونا وائرس کی موذی وباء نے دنیا بھر میں مسلسل اپنے خونخوار پنجے گاڑ رکھے ہیں، جس کے ناصرف مریضوں میں بلکہ اس سے اموات میں بھی ہر روز اضافہ ہو رہا ہے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 کروڑ 28 لاکھ 63 ہزار 816 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 7 لاکھ 97 ہزار 133 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 65 لاکھ 47 ہزار 356 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 61 ہزار 848 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 1 کروڑ 55 لاکھ 19 ہزار 327 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

امریکا تاحال کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی اب تک دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔

امریکا میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 77 ہزار 426 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 57 لاکھ 46 ہزار 534 ہو چکی ہے۔

کورونا وائرس کے امریکا میں 24 لاکھ 73 ہزار 198 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 16 ہزار 817 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 30 لاکھ 95 ہزار 910 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں برازیل دوسرے نمبر پر ہے جہاں اس موذی وائرس نے 1 لاکھ 12 ہزار 423 زندگیاں نگل لی ہیں جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد 35 لاکھ 5 ہزار 97 تک جا پہنچی ہے۔

بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافے کے ساتھ اس فہرست میں تیسرے نمبر پر پہنچا ہوا ہے، جہاں کورونا سے 54 ہزار 987 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 29 لاکھ 6 ہزار 584 ہو گئی۔

کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 16 ہزار 99 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 9 لاکھ 42 ہزار 106 ہو چکی ہے۔

ساؤتھ افریقہ میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 12 ہزار 618 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 5 لاکھ 99 ہزار 940 رپورٹ ہوئے ہیں۔

پیرو میں کورونا کے باعث 27 ہزار 34 ہلاکتیں اب تک ہو چکی ہیں جبکہ یہاں کورونا کیسز 5 لاکھ 67 ہزار 59 رپورٹ ہوئے ہیں۔

میکسیکو میں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 59 ہزار 106 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 5 لاکھ 43 ہزار 806 ہو گئے۔

کولمبیا میں کورونا سے اموات کی تعداد 16 ہزار 183 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 5 لاکھ 13 ہزار 183 ہو چکی ہے۔

اسپین میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 28 ہزار 813 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 4 لاکھ 4 ہزار 229 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.